انسانی حقوق کی تنظیموں کی تازہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں سات ماہ سے سرکاری فوج کے محاصرے کے شکار"یرموک" پناہ گزین کیمپ میں بھوک اور فاقہ کشی کے نتیجے میں کم سے کم 85 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 39 افراد پچھلے دو ہفتوں کے دوران خوراک نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئے۔
انسانی حقوق کی تنظیم" فلسطین-شام ایکشن گروپ" کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "یرموک مہاجر کیمپ 200 دنوں سے
سرکاری فوج کےمحاصرے کے باعث تاریخ کے بدترین انسانی المیے کا سامناکر رہا ہے۔ محاصرے کے نتیجے میں کیمپ میں موجود ہزاروں افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ درجنوں افراد خوراک نہ ملنے کے باعث شہید ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کےنتیجے میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں بمباری کے دوران دو ہزار افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔